20 Apr
20Apr

حکومت خیبر پختونخوا سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی وزیراعلی خیبر پختوا کے مشیر سیاحت وثقافت زاہد چن زیب ۔۔                       **ھینڈ آؤٹ اسلام آباد                                ۔                     

 وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں ہفتے کے روز منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن امین الحسن نے مشیر۔     سیا حت و ثقافت کو کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے مشیر سیاحت کو بریفنگ دیتے ہوئے اتھارٹیز کے مسائل ،غیر قانونی کنسٹرکشن نقشہ جات، سڑکیں، کاغان ناران میں صفائی کے انتظامات، مشینری، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ،کے ڈی اے ایکٹ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پارکنگ کے مسائل سے اگاہ کیا۔اس موقع پر مشیرسیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختون خوا سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔  ۔ مشیر سیاحت  نے  سیاحتی سیزن شروع ہونے کے پیشِ نظر سیاحوں کی سہولیات کیلئے فول پروف انتظامات کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ اتھارٹی کاغان میں ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کے بہترین معیار کے علاؤہ سیاحوں کیلئے رش کے اوقات میں پارکنگ اور راستوں میں واش رومز کا بھی خصوصی اہتمام کرے گی۔ انہوں نے پارکنگ کے ساتھ بہترین ہوٹل مینجمنٹ اور صحت و صفائی کا عمل خودکار انداز میں یقینی بنانے کیلئے بائی لاز بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ مشیر سیاحت نے کاغان  ڈویلپمنٹ کی کارکردگی کو سراہا کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشیر سیاحت کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا یقین دلایا اور انہیں دورہ کاغان کی دعوت دی.                                    

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت کو مزید ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ انے والے موسم گرما میں سیاحوں کو جدید     سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔               

 اسی طرح ناران کاغان شوگران سیاحتی مقامات کو جانے والی شہراہوں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔ جس کے لیے نئے بجٹ میں خاطر فنڈ مختص کیے جا رہے ہیں۔زاہد چن زیب نے اعتراف کیا ہے کے ٹور اپریٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز سیاحت کی ترقی میں کلیدی کاردار ادا کرتے ہیں اور صوبائی حکومت ان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔اجلاس میں بلڈنگ پلان اپروول کمیٹی اور دیگر ضروری معاملات کی تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔                      

مشیر سیاحت نے کہا  ہے کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی قسم کے دباؤ قبول کیے بغیر سخت کاروائی کی جائے گی۔۔                                          

 اجلاس میں وادی ناران کاغان کے قدرتی حسن کے تحفظ اور ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیزن کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ سیاحوں کی دلچسپی کے لیے میں سیا حتی مقامات دریافت کیے جائیں گے اور سیاحت کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے سیاحت  سیزن کے حساب سے پروان چڑھے گی۔ مشیر سیاحت نےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں تمام ہوٹلز کو کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کیے جائیں۔ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک ویب سائٹ بنائی جائے جس میں تمام ہوٹلز کی تعداد مقرر کردہ کرایہ اور ٹیکس و چالان کی ادائیگی ان لائن کی جا سکے۔اگر کوئی ہوٹل ٹیکس ادا نہ کرے تو چھ ماہ بعد جرمانہ عائد کیا جائے۔اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔کے ڈی اے کی حدود میں سیاحوں کے لیے ڈسپوزیبل واش روم کا اہتمام بھی کیا جائے ۔مشیر سیاحت میں اس بات پر زور دیا کہ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی خالی جگہ کو گرین کیا جائے۔۔۔۔۔ سیزن کے دوران ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا تاکہ سیاحوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔  جو لوگ محکمہ سیاحت و ثقافت یا اتھارٹیز کے انڈر ایمانداری جو ملازمین کام کر رہے ہیں۔ انہیں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔۔ کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ہے کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ٹورسٹ فورس اور بائک بھی دیے جائیں گے۔ مشیر سیاحت نے وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کاغان ڈیویلپمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔بالائی علاقوں میں ترقیاتی اتھارٹیز کی سیاحتی سرگرمیاں ریگولیٹ کرنے کے لیے بائے لاز اور قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔جس کے بغیر اتھارٹیز منظم خدمات سرانجام نہیں دے پاتی اور نہ ہی ترقیاتی عمل کے ذریعے اپنی امدن بڑھانے کے قابل بنتی ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ موجودہ حکومت ضمن میں واضح پیشرفت یقینی بنائے گی جس میں سیاحوں کے لیے سہولیات کے علاوہ اتھارٹیز کی امدن میں اضافہ ہوگا۔۔          

              وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے یقین دہانی کروائی کے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Comments
* The email will not be published on the website.