15 Apr
15Apr

ایبٹ آبادکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دوسرا اجلاس کمشنر ہاؤس میں چئیرمن جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان ممبران بورڈ جن میں ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی ۔لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ آیاز سلیم رانا مسرور احمد جبکہ زوم پران لائن انجنئیر رقیب خان ۔عارف اسلم آور دولت خان  شرکت کی اجلاس میں لیگل ایڈ وائزر تسلیم خان آور کے ڈی اے کے افسران افتخار احمد اسد خان ظہورِ آحمد سمیٹ دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیزن  کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بلڈنگ پلان اپروول کمیٹی آور دیگر ضروری معملات کی منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی قسم کا دباو قبول کئے بغیر سخت کاروائی کی جائے گی ۔اجلاس  میں وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ آور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

Comments
* The email will not be published on the website.